Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • ترکیہ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی
    • کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان
    • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
    • بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
    • ٹرمپ کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، سوجی ٹانگوں اور زخمی ہاتھوں کی حقیقت بھی واضح
    • کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب
    • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینئر پی پی رہنما کیخلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے سوالنامہ دے یا

    By Khabrain Newsاپریل 10, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی  تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  نے پاکستان پیپلز پارٹی کے  سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری سے متعلق  18 سے 20  سوالات پر مبنی سوال نامہ حوالے کردیا۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی، غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری  کے الزام  پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے  نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر  و سابق  سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری ان کے سینیٹر شپ کے دور کے حوالے سے شروع کی گی ہے، فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری کا آغاز راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک پرائیویٹ شکایت کنندہ کی درخواست پر کیا گیا۔

    ذرائع  نے کہا کہ سابق سینٹر کو باقاعدہ نوٹس جاری کرکے انھیں انکوائری میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا جو عید الفطر سے قبل اور پھر بعد میں چند دن پہلے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔

    ذرائع  کے مطابق سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے ا نکے اثاثہ جات، ٹیکس ریکارڈ سمیت دیگر اہم معلومات کے حصول کے لیے اٹھارہ سے بیس سوالات پر مبنی سوال نامہ بھی دیا۔

    ذرائع  نے کہا کہ سابق سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے اپنے وکیل کے مشورے کے بعد جوابات جمع کرانے کا کہا، سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر نے بھی ایف آئی اے کو اپنے خلاف جمع ہونے والی درخواست کی کاپی اور شکایت کندہ سے متعلق تفصیل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس کے لیے انھیں انتظار کرنے کا کہا گیا۔

    سینیٹر فرحت اللہ  بابر  اور  پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا موقف بھی اخبارات میں سامنے آچکا ہے جس کے مطابق وہ 2013 سے کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے، وہ صرف صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے۔

    سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے کے نوٹس جواب دینے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔

    سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی  شازیہ مری نے کہا کہ بزرگ رہنما و سابق سینیٹر  جو ایک دہائی سے کسی سرکاری عہدے پر بھی نہیں ہیں، ان کے خلاف  ایف آئی اے کی انکوائری قابل افسوس ہے، ایف آئی اے کی انکوائری بے وقعت ہے اور اس کے پیچھے چھپے مقاصد مشکوک دیکھائی دیتے ہیں۔

    ایف ائی اے نے کہا کہ سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے بارے میں انکوائری  جاری ہے، انھیں سوالنامہ وصول کرایا جا چکا ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے معروف انسانی حقوق کے کارکن اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف (ایف آئی اے) کی جانب سے مبینہ مالی بدعنوانی کے الزام میں شروع کی گئی انکوائری کی سخت مذمت کی ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم

    بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

    کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

    قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.