Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘سینگوں’ والے خرگوشوں سے لوگ خوفزدہ، مگر حقیقت کیا ہے؟

    By Khabrain Newsاگست 16, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اگر آپ کسی خرگوش کے چہرے پر سینگوں کو دیکھ لیں تو خیال ہوگا یہ تو کسی ہارر فلم سے نکل کر حقیقی دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔

    مگر امریکی ریاست کولوراڈو میں واقعی ایسے خرگوش نظر آرہے ہیں جن کے لگتا ہے کہ سینگ اگ رہے ہیں اور کسی ہارر فلم کا کردار لگتے ہیں۔

    مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ایسا ممکنہ طور پر ایک عام بے ضرر وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    ان خرگوشوں کو کولوراڈو کے علاقے فورٹ کولنز میں دیکھا گیا ہے جو ایک وائرس Shope papillomavirus سے متاثر ہیں، جس کے دوران مسے اس طرح ابھرتے ہیں جن سے لگتا ہے کہ خرگوشوں کے چہروں پر سینگ موجود ہیں۔

    ان خرگوشوں کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں اور لوگوں نے ان کے دلچسپ نام بھی رکھے ہیں جیسے فرینکسٹائن بنیز، شیطان خرگوش اور زومبی خرگوش۔

    مگر یہ کوئی نئی چیز نہیں بلکہ یہ وائرس زمانہ قدیم میں بھی لوک کہانیوں کا باعث بنا اور اس پر لگ بھگ 100 سال سے سائنسی تحقیق ہو رہی ہے۔

    خرگوشوں کے اس عارضے سے سائنسدانوں کو وائرسز اور کینسر کے درمیان تعلق کو جاننے میں بھی مدد ملی۔

    خرگوشوں کے اس وائرس کا نام ڈاکٹر رچرڈ ای شوپ کے اوپر رکھا گیا جو راک فیلر یونیورسٹی کے پروفیسر تھے اور انوہں نے 1930 کی دہائی میں اس وائرس کو دریافت کیا تھا۔

    فورٹ کولنز کے خرگوش اس وقت وائرل ہوئے جب انہیں قصبے کے گرد دیکھا گیا اور مقامی افراد نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

    کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے کو ایسے خرگوش نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسے متاثرہ خرگوش نظر آنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں، خاص طور پر موسم گرما کے دوران جب مختلف کیڑوں کے ذریعے یہ وائرس زیادہ پھیلتا ہے۔

    یہ وائرس ایک سے دوسرے خرگوش میں تو پھیلتا ہے مگر دیگر جانداروں بشمول انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔

    ترجمان نے بتایا کہ یہ مسے دیکھنے میں سینگوں کی طرح لگتے ہیں، مگر ان سے خرگوشوں کو نقصان نہیں پہنچتا ماسوائے اس صورت میں اگر وہ آنکھوں یا منہ تک پہنچ جائے اور کھانا مشکل ہو جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خرگوشوں کا مدافعتی نظام اس وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جلد یہ مسے یا سینگ غائب ہو جاتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.