Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی
    • سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی
    • نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رمضان میں گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی: عظمیٰ بخاری

    By Khabrain Newsفروری 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔
    ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے کے مطابق مستحق افراد کو ان کا حق دہلیز پر فراہم کیا جا رہا ہے، نگہبان رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور نگہبان رمضان کارڈز گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ 10 مارچ تک تمام مستحق خاندانوں کو کارڈز کی ترسیل مکمل کر دی جائے گی جبکہ کارڈ پر نہ کوئی چارجز ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا پن کوڈ رکھا گیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل میں “مریم کے مہمان دسترخوان” کے تحت روزانہ دو ہزار افراد کو افطاری کرائی جائے گی اور مخیر حضرات کو حکومت کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، اگر کوئی مستحق خاندان رہ جائے تو وہ ہیلپ لائن نمبر 1000 پر رابطہ کر سکتا ہے، پنجاب حکومت قوانین پر عملدرآمد کرانا جانتی ہے اور رمضان میں گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل میں ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، روزانہ طبی معائنہ ہو رہا ہے اور مناسب خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے اس موقع پر کہا کہ مجموعی طور پر 42 لاکھ خاندانوں تک نگہبان رمضان کارڈ پہنچائے جائیں گے جبکہ 30 لاکھ نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو بھی کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، مسیحی برادری کے لیے بھی ایک لاکھ 57 ہزار کارڈز فراہم کیے گئے ہیں، 17 ہزار سے زائد کریانہ سٹورز کو پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے اور سہولت بازاروں میں پانچ کلومیٹر تک مفت ہوم ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے۔

    کارڈ کیش کرانے پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہو گی۔

    سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں چینی 140 روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 روپے ہے، اسی طرح مرغی کا گوشت 15 روپے کم اور فی درجن انڈے 10 روپے کم نرخ پر فراہم کیے جائیں گے جبکہ 10 کلو آٹے کا سبز تھیلا 1550 پوائنٹس پر دستیاب ہو گا اور روزانہ مارکیٹ میں 15 لاکھ آٹے کے تھیلے بھجوائے جا رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.