Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی
    • سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی
    • نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی افراد کے لیے اے آئی جاب پورٹل اور شکایتی نظام کی منظوری

    By Khabrain Newsفروری 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں خصوصی افرادکے لیے روزگار کے مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مؤثر بنانے کے مقصد سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔، وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ’سندھایمپلائیمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس-ایبلٹیز ایکٹ 2018ء کا بنیادی ستون ہے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہٰ احمد فاروقی، سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس (سکھر آئی بی اے)  کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ، پرو-وائس چانسلر  ڈاکٹر عبدالرحمن سومرانی ،ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس پروفیسر مجتبیٰ شیخ، کنسلٹنٹ ڈی ای پی ڈی عبدالصمد چنا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈِس ایبلٹیز ایکٹ 2018 خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ اور انہیں سماج میں مکمل شمولیت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک مہیا کرتا ہے۔

    اس قانون کے تحت سندھ حکومت تعلیم، روزگار، صحت اور عوامی زندگی میں خصوصی افراد کو قانونی تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کی پابند ہے، تاکہ وہ قومی دھارے میں خودمختار اور باوقار انداز میں حصہ لے سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں خصوصی اداروں اور معاون نظاموں کے قیام کا تقاضا بھی کیا گیا ہے، جن میں خصوصی افراد کا مرکزی ڈیٹا بیس قائم کرنا اور سرکاری معذوری سرٹیفکیٹس اور کارڈز کا اجرا شامل ہے۔ اہم دفعات میں ہر سرکاری محکمے میں خصوصی افراد کے لیے 5 فیصد ملازمت کوٹہ کا نفاذ، جامع تعلیمی پالیسیوں پر عمل درآمد، صوبہ بھر میں آگاہی مہمات کا انعقاد اور سالانہ پیش رفت رپورٹس کی تیاری شامل ہیں تاکہ قانون پر عمل درآمد اور اس کے اثرات کی نگرانی کی جا سکے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ قانون حقوق پر مبنی طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے سندھ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں خصوصی افراد کو بااختیار بنانا صوبے کی سماجی پالیسی کا مرکزی جزو ہے۔

    تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر آئی بی اے کے ساتھ اشتراک کی منظوری دی تاکہ ایک خصوصی جاب پورٹل تیار کیا جا سکے۔ اس نظام میں اے آئی پر مبنی جاب میچنگ اور سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ سندھ کے ہر خصوصی فرد کو بلا امتیاز اور باآسانی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ خصوصی افراد فیصلہ سازی اور سماجی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور ہم ہر فرد کی منفرد صلاحیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یہ پورٹل سندھ حکومت اور خصوصی افراد کو براہِ راست منسلک کرے گا، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں کو جوڑ دیا ہے تاکہ تمام صوبائی محکموں میں میرٹ پر مبنی بھرتی یقینی بنائی جا سکے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایک نیا ڈیجیٹل نظام شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے بھی مربوط کیا جائے گا، تاکہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

    ڈیجیٹل نظام کے اس منصوبے پر برقت ٹائم لائن کے تحت عمل کیا جائے گا۔ سسٹم کا ابتدائی نمونہ فروری 2026 تک متوقع ہے، جبکہ مکمل جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے ماڈیولز بالترتیب مئی اور جولائی 2026 تک فعال ہو جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے قمبر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبیلی ٹیشن سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نئی تعمیر شدہ عمارت 6,000 مربع فٹ پر مشتمل ہے اور دو منزلوں پر 10 خصوصی کمروں پر مشتمل ہے۔

    میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (MALC)  کی تجویز اور ڈی ای پی ڈی لاڑکانو کے ریجنل ڈائریکٹر کی توثیق کے بعد اس مرکز کو نشوونمائی امراض کے شکار بچوں کے لیے خصوصی بحالی مرکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جس میں بالخصوص نیورو ڈائیورجنس پر توجہ دی جائے گی۔

    میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (MALC)   کے ساتھ شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ مرکز جسمانی اور اعصابی نشوونما سے متعلق چیلنجز کا سامنا کرنے والے بچوں کی مدد کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی اور امید کی علامت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.