کراچی (4 اپریل 2026): حکومت نے 5 اور 6 اپریل (اتوار اور پیر) کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صوبے بھر میں 5 اور 6 اپریل کو مسیحی ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار اور پیر کو سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بند رہیں گے جبکہ لوکل کونسلز اور کارپوریشنز میں بھی چھٹی ہوگی۔
صوبے بھر کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین 5 اور 6 اپریل کو چھٹیاں منائیں گے۔ یہ فیصلہ کمیونٹی کو ان کے اہم ترین مذہبی تہوار کو منانے میں سہولت فراہم کرنے کیلیے کیا گیا۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین جو خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل گورنمنٹ کونسلز میں کام کر رہے ہیں وہ بھی ان چھٹیوں کے حقدار ہوں گے۔

