افشاں رضوان: لاہور میں آج درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے
تٖفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس155 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب روشنیوں کے شہر کراچی میں گرمی پھر سے لو ٹ آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

