Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وراٹ کوہلی آئندہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند

    By Khabrain Newsمئی 16, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے، تاہم انہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ اگر ٹیم میں ان کی اہمیت اور کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے تو وہ اسکواڈ کا حصہ رہنا پسند نہیں کریں گے۔

    اپنی آئی پی ایل فرنچائز ’رائل چیلنجرز بنگلور‘ (RCB) کے خصوصی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کنگ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’میں انڈین ٹیم میں اپنی پوزیشن یا جگہ کو لے کر چیزوں کو بلاوجہ پیچیدہ بنانے کا قائل نہیں ہوں۔ اگر مجھے کرکٹ کے اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنا پڑے جہاں ہر وقت مجھے اپنی اہمیت اور ماضی کا ریکارڈ ثابت کرنا پڑے، تو ایسے ماحول میں پرفارم کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔‘ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اپنی کارکردگی کے حوالے سے لوگوں کی بار بار بدلتی ہوئی آراء بالکل پسند نہیں ہیں۔‘

    یاد رہے کہ دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے 37 سالہ وراٹ کوہلی اب بین الاقوامی سطح پر بھارت کی جانب سے صرف ون ڈے فارمیٹ میں ان ایکشن دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری جانب، جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2026) کے رواں سیزن میں وراٹ کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں، جہاں ان کی جارحانہ بیٹنگ اور لاجواب فیلڈنگ کو ہر طرف سے بھرپور داد مل رہی ہے۔ اسٹار بلے باز نے اب تک کھیلے گئے 12 میچوں میں 53.77 کی شاندار اوسط کے ساتھ 484 رنز داغ رکھے ہیں، اور وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس فہرست میں ہینرک کلاسین 508 رنز کے ساتھ پہلے جبکہ سائی سدرشن 501 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق کوہلی اس سیزن میں ’اورنج کیپ‘ حاصل کرنے کے مضبوط ترین دعویدار بن چکے ہیں، جبکہ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت آر سی بی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 16 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہے

    Khabrain News

      Keep Reading

      سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

      مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح

      محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.