کراچی (29 مئی 2026): عید کے اختتامی روز پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری لایا کہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عید تعطیلات کے اختتام پر پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
پاکستان میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 882 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونا 393 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے کا ہو گیا۔
سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ 72 روپے کی گراوٹ کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 34 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 4525 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
