بھارت میں عیدالاضحیٰ کےموقع پر ہندوتوا غنڈوں کی جانب سےمسلمانوں کونشانہ بنانےکےواقعات سامنےآئے ہیں۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں مساجدکی مسماری اورمندروں کی تعمیر کے بعد اب مسلمانوں کومذہبی رسومات سےبھی روکاجارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کوعید کی نمازکیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار کیا گیا اور اجتماعات کیخلاف دھمکیاں دی جاتی رہیں۔
دوسری جانب مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کیلئےعوامی مقامات کامسئلہ حالیہ برسوں میں مزیدحساس اورمحدودہوتاجارہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس رپورٹس کے مطابق پولیس نےبھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہندو انتہا پسندوں کاساتھ دیا۔
