Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • قطر کا الزام، ورلڈ کپ میچ میں فیفا نے کینیڈا کی حمایت کی
    • پاکستان میں مکمل ای پاسپورٹ نظام نافذ ہوگا
    • آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ
    • حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔
    • لاہور میں 5 KFC آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی
    • اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔
    • عدم ادائیگی کے باعث ڈی ایچ اے نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے متعدد بلاکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔
    • امریکہ ایران معاہدہ زیرِ بحث، وزیرِاعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی
    • ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور
    • چپس کی قلت، ایپل نےآئی فون، میک اور آئی پیڈ کی قیمتیں بڑھانے کو تیار
    • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    By Khabrain Newsمئی 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن کے معروف ثقافتی ادارے ’’جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس‘‘ کے نام میں اپنی شناخت شامل کرنے کے معاملے پر عدالتی سطح پر بڑا دھچکا لگا ہے۔

    امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ کینیڈی سینٹر کے نام کے ساتھ صدر ٹرمپ کا نام شامل کرنے کا اقدام قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں موجود کسی بھی سرکاری یا قومی اہمیت کے حامل مقام کا نام کانگریس کی منظوری کے بغیر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ جج نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے فیصلوں کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے، جسے اس معاملے میں پورا نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے ایک اور اہم حکم میں کینیڈی سینٹر کو تزئین و آرائش کے نام پر دو سال کے لیے بند کرنے کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا۔ اس فیصلے کو فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں کی جانب سے خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ کینیڈی سینٹر امریکا کے نمایاں ثقافتی اور فنّی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

     

    دوسری جانب کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کا مؤقف ہے کہ وہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    صدر ٹرمپ نے بھی عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ان کے بقول ’’ناکام کینیڈی سینٹر‘‘ دوبارہ ان کے وژن کے مطابق چلایا جا سکے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی اور قانونی دونوں سطحوں پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ فروری 2025 میں صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ میں متعدد ٹرسٹیز کو تبدیل کیا تھا اور چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بھی بطور ٹرسٹی مقرر کر لیا تھا۔ اس اقدام نے اس وقت بھی سیاسی اور ثقافتی حلقوں میں خاصی بحث کو جنم دیا تھا، جبکہ اب عدالت کے حالیہ فیصلے نے اس تنازع کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

      تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

      بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.