Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    By Khabrain Newsجون 1, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ سفارتی طور پر تنہا ہونے سے بچنے کے لیے آئندہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے۔

     پروین ساہنی نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں عالمی نظام میں بڑی تبدیلی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی گفتگو کا آغاز اب بھارت کے مفاد میں ہے۔

    پروین ساہنی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں تنہا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ امریکا اور چین اسٹریٹجک استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس تبدیلی نے چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ کے امکانات کو کم کر دیا ہے یعنی خطے میں بھارت کے متوقع کردار کو کم کر دیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے تاکہ تجارت اور رابطوں پر مرکوز ایک نیا جنوبی ایشیائی علاقائی گروپ تشکیل دیا جا سکے جو اس خطے میں ’سارک‘ کی جانب سے چھوڑے گئے خلاء کو پُر کر سکے۔

    پروین ساہنی نے کہا کہ اب چونکہ زیادہ تر جنوبی ایشیائی ممالک پہلے ہی چین کے’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ پراجیکٹ کا حصّہ بن چکے ہیں، تو ایسی صورتِ حال میں جغرافیائی اور اقتصادی دائرے میں بھارت  کے تنہا ہو جانے کا خطرہ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارتی سفارت کاری کا ایک اہم امتحان آئندہ برکس سربراہی اجلاس میں ہو گا، جہاں چین متوقع طور پر پاکستان کو برکس میں شامل کرنے کی تجویز پیش کر سکتا ہے۔

    پروین ساہنی نے کہا کہ برکس کے موجودہ 11 میں سے 8 ممبران پہلے ہی پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کے لیے تیار ہیں، جن میں روس، انڈونیشیا، ایران، مصر، برازیل، سعودی عرب، جنوبی افریقا اور خود چین شامل ہے۔

    اُنہوں نے مودی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خطے میں تنہا ہونے سے بچانا ہے تو اس اہم موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی گفتگو کے راستے کھلیں گے، تعلقات معمول پر آئیں گے اور عالمی نظام میں تیزی سے رونما ہوتی بڑی تبدیلی کے درمیان بھارت کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

    اس حقیقت کو امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کی جانب سے پینٹاگون کی حالیہ بجٹ پیش کش کے دوران بھی اجاگر کیا گیا۔

    اُنہوں نے واضح طور پر آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کے درمیان سہ فریقی سیکیورٹی شراکت داری کے ذریعے انڈو پیسیفک اتحادیوں جیسے آسٹریلیا اور فلپائن کے ساتھ صلاحیتیں بڑھانے پر توجہ مرکوز کی، بھارت کا ذکر بالکل نہیں کیا۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا اب بھارت کو ایک بنیادی اسٹریٹجک پارٹنر کے بجائے صرف تجارتی منڈی کے طور پر دیکھتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.