اٹلانٹا کا رہائشی بھارتی نژاد شہری دیو فجی اپنے شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیاکے شہر اٹلانٹا کے رہائشی 25 سالہ دیو فجی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جہا ڈاسن کاؤنٹی کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں دیوفجی سمیت ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ دیو کی اہلیہ زخمی ہوگئیں جنہیں فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیو کے والدین، جارج اور فیبا فجی کئی سال قبل بھارتی ریاست کیرالہ سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔
دیو اور ان کی اہلیہ اپنی شادی کی تقریب ختم کرکے ائیرپورٹ کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر پنڈال سے روانہ ہوئے تھے لیکن راستے میں موسمی حالات خراب ہو گئے اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
