انڈونیشیا، ملائشیا اور فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ
انڈونیشیا، ملائشیا اور فلپائن کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے مزید تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔
