دہلی : وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو ملک کا نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 30 جون 2026 کو جنرل اوپیندر دویدی کی جگہ ہندوستانی فوج کی سپریم کمانڈ سنبھالیں گے۔ میکنائزڈ وار فیئر اور سٹریٹجک معاملات کے ماہر، لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کی بطور آرمی چیف تقرری ملک کی فوجی تیاریوں کو ایک نئی جہت عطا کرے گی ۔
• لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو دسمبر 1986 میں ہندوستانی فوج کی باوقار آرمرڈ کورپس (ٹینک رجمنٹ) میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ ٹینکوں کی گڑگڑاہٹ اور بکتر بند حکمت عملی کے ماہر ہیں۔
