چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا
امریکی عدالت نے چینی ارب پتی اور جلا وطن بزنس مین گو وینگئی کو بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کے مقدمے میں 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت کے مطابق گو وینگئی نے سرمایہ کاروں اور اپنے حامیوں سے اربوں ڈالر اکٹھے کر کے انہیں ذاتی عیاشی اور غیر قانونی منصوبوں میں استعمال کیا۔ اس فراڈ سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔
فیڈرل جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ ایک “منظم اور وسیع پیمانے کا دھوکہ دہی کا منصوبہ” تھا جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔ گو وینگئی کو بھاری جرمانے اور اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

