ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر دائرہ اختیار حاصل نہیں
امریکی محکمہ انصاف نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ کسی بھی تحقیقات میں اس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا اور امریکی شہریوں پر عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔
حکام کے مطابق امریکہ کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کو امریکی شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے یا تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
امریکی انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی قانونی حلقوں میں ایک بار پھر اس عدالت کے دائرہ اختیار اور عالمی قوانین کے اطلاق پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ آئی سی سی کا رکن نہیں ہے اور ماضی میں بھی مختلف انتظامیہ اس عدالت کے اختیارات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

