ماسکو ریجن پر 430 سے زائد ڈرون حملے، روس کا بڑا فضائی دفاعی آپریشن
روس کے دارالحکومت ماسکو اور اس کے گردونواح میں رات کے وقت 430 سے زائد ڈرونز نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے روسی حکام نے حالیہ برسوں کے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو نشانہ بنایا، جبکہ حملوں کے باعث ماسکو کے بعض ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

