امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی صدر پزشکیان عراق سے روانہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان امریکی فضائی حملوں کے بعد عراق کے دورے سے واپس ایران روانہ ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پزشکیان نے عراق کے شہر نجف سے تہران کے لیے روانگی اختیار کی۔
رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر فضائی حملوں کے بعد تہران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
پزشکیان کا عراق کا دورہ مذہبی اور سفارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں تھا، جہاں وہ نجف میں تقریبات میں شریک ہوئے۔ ان کی واپسی ایسے ماحول میں ہوئی جب خطے میں فوجی کشیدگی اور جوابی کارروائیوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

