تازہ امریکی فضائی حملوں کے بعد جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حملوں میں بجلی کی تنصیبات اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ایرانی حکام کے مطابق متعلقہ ادارے بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی حملے ایران کے جنوبی علاقوں، خصوصاً بندر عباس اور اس کے اطراف میں فوجی و بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی وسیع کارروائی کا حصہ تھے، جبکہ ایران نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی فراہمی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

