شعیب اختر نے رونالڈو بمقابلہ میسی بحث پر فیصلہ سنا دیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی خصوصی نشریات کے دوران کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان جاری "گریٹسٹ آف آل ٹائم (GOAT)” بحث پر اپنی رائے دے دی، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ ایک دہائی سے فٹبال کی سب سے بڑی برانڈ شخصیت رہے ہیں اور ان کی مقبولیت، فٹنس اور عالمی اثر و رسوخ بے مثال ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر خالص فٹبال کی بات کی جائے تو لیونل میسی رونالڈو سے ایک درجہ بہتر کھلاڑی ہیں۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ کچھ صارفین نے شعیب اختر کی متوازن رائے کو سراہا، جبکہ بعض نے ان کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

