وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کیے گئے ایک نئے اقدام کے تحت خود اسکولوں میں طلبہ کو پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرائمری اسکولوں میں انگریزی اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری پڑھائیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر دیگر مضامین بھی پڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ سے براہِ راست رابطہ مضبوط بنانا اور پنجاب میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔

