سابق پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری کی مسجد میں بیٹھ کر قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کی پُرسکون ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو عثمان شنواری نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہیں مسجد میں انتہائی عقیدت اور سکون کے ساتھ تلاوتِ قرآن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر کے اس روحانی لمحے کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صارفین نے عثمان شنواری کی تلاوت اور عبادت کے اس خوبصورت انداز کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے خوشی، سلامتی اور کامیابی کی دعائیں بھی کیں۔ ویڈیو کو متعدد صارفین کی جانب سے پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔

