Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

    By Khabrain Newsاگست 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سندھ کے صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کی تشخیص کے بعد فوری تحقیقات اور اصلاحی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

    صوبائی محتسب کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے اعلیٰ حکام، اسپتال انتظامیہ اور متاثرہ بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ سماعت کے دوران بچوں کے اہلخانہ نے علاج، ادویات اور اسپتال انتظامیہ سے متعلق مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔

    متاثرہ خاندانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال میں بعض اوقات ضروری ادویات دستیاب نہیں ہوتیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مناسب تعاون بھی نہیں کیا گیا۔ اہلخانہ نے علاج پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی اور ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر کی شکایت بھی کی۔

    صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے اسپتال کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی اور انتظامی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز اسپتال سے ماہر ڈاکٹرز کو ضرورت کے مطابق چھ ماہ کے لیے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں تعینات کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے، تاکہ متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    صوبائی محتسب نے اسپتال انتظامیہ کو یہ بھی یقینی بنانے کا حکم دیا کہ متاثرہ بچوں کے لیے ضروری ادویات، غذائی سپلیمنٹس اور دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

    اس کے علاوہ اسپتال کے مالی اور انتظامی معاملات کی مکمل جانچ کے لیے ایک معتبر آڈٹ فرم کا انتخاب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ حکام کو یہ عمل دو ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

    محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ اسپتال کے انتظامی اور طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جہاں ضرورت ہو وہاں قابل اور تجربہ کار طبی و انتظامی ماہرین کو تعینات کیا جائے، تاکہ مریضوں کو معیاری علاج اور بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    سماعت کے دوران متاثرہ بچوں کے خاندانوں کی معاشی مشکلات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ صوبائی محتسب نے ڈائریکٹر جنرل لیبر کو ان کارکنوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جو اپنے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے دوران ملازمت سے محروم ہوگئے۔

    انہوں نے ان خاندانوں کے لیے معاوضے کی ہدایت بھی کی جن کے بچے انتقال کرچکے ہیں، جبکہ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچوں کے لیے جامع بحالی اور معاونت کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

    صوبائی محتسب نے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ماہر نفسیات کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کونسلنگ اور نفسیاتی و سماجی معاونت فراہم کی جائے، کیونکہ طویل علاج اور بیماری سے متعلق سماجی دباؤ بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

    انہوں نے ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ مہم میں ایچ آئی وی کی تشخیص، علاج، احتیاطی تدابیر اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    سماعت کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران تمام فوری اقدامات پر عمل درآمد کریں اور آئندہ سماعت میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

    صوبائی محتسب کی جانب سے احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب متاثرہ بچوں کے خاندان اسپتال میں علاج، ادویات کی دستیابی اور انتظامی سہولیات سے متعلق متعدد مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.