کراچی (این این آئی) گورنر سندھ نہال ہاشمی
نے کہا ہے کہ انجینئرز ملک کے دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، میزائل اور طیاروں کی تیاری سے لے کر سائبر سکیورٹی، زراعت اور طبی آلات کی تیاری تک انجینئرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سمیت متعدد تعلیمی منصوبے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسرے، ایم آر آئی اور دیگر طبی آلات کی تیاری میں بھی انجینئرز کا بنیادی کردار ہے، انجینئرز کے بغیر معاشرے کی ترقی کا سفر ادھورا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ آج کا دن فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین کے لیے فخر اور خوشی کا موقع ہے کیونکہ ان کے خوابوں کو تعبیر ملی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو عملی زندگی میں محنت، لگن اور ملک کی خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ جلسہ تقسیم اسناد کے دوران بیچ 2022 کے 2262 طلبہ کو بی ایس اور بی ای کی اسناد جبکہ 881 طلبہ کو ماسٹرز کی اسناد تفویض کی گئیں۔ 34 طلبہ کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغوں سے نوازا گیا جبکہ 40 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی اسناد دی گئیں۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی تحقیق اور تعلیم میں جدت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے تقریباً 590 ملین روپے کی 13 ہزار کے قریب وظائف جاری کیے گئے ہیں جبکہ غیر ملکی جامعات اور عالمی اداروں کے ساتھ اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام بھی جاری ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
- سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
- 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
- پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
- نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
- محبوبہ مفتی کابین الاقوامی انصاف میں دوہرے معیار کے خاتمے کا مطالبہ
- پاکستان قدرتی وسائل و معدنی خزانوں سے مالا مال ملک،وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،اعجاز الحق
- ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے، قادر پٹیل
- واشنگٹن ڈی سی ‘عید میلاد پر سفارتخانہ پاکستان میں محفل کا اہتمام
- نیپرا نے 58ارب ڈالر کے 11 سالہ بجلی پیداوار و ترسیل پلان کی منظوری دیدی
- 12ہزارغیر قانونی تارکین کو انکے ملک واپس بھیجا گیا:سعودی عرب
- سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار
- ابتدائی رپورٹ تیار کرکٹر امام الحق پر پابندی کا امکان
- جنگ ستمبر کا 13 واں روز، پاکستانی فوج کا باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ
- غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا
- فضل الرحمن کبھی بی پی ٹی آئی سے نہیں ملیں گے: اختیارولی خان
- انجینئرز ملکی دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی ہیں: گورنر سندھ
- ایل نینو مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ
- ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز سے نئے بحری راستوں پر اتفاق
- بلوچلستان میں کوئلہ کی زیریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جان بحق
