واشنگٹن (نمائندہ خصوصی’ بیورو چیف)ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی
سی میں میلاد کا اہتمام کیا گیامحفل ِ میلاد کا انعقاد سفیر ِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے کیا گیا ۔بنی کریم ۖ پر درود و سلام اور شان نبی ۖ میں نعتیہ کلام پر مبنی اس با برکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔تقریب سے خطا ب کے آغاز میں لبنی رضوان نے تمام نعت خوانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہمیں حضرت محمد ۖ کی ولادت ِ با سعادت کی یاد دلاتا ہے جن کی سیرت ِ طیبہ رحمت ،محبت اور ہدایت کا سر چشمہ ہے -نبی کریم ۖ نے تمام انسانیت کو اللہ تعالی کا پیغام پہنچایا ، جِس نے پوری دنیا کو ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کیالبنی رضوان نے کہا کہ یہ مبارک دِن اِس عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو حضور اکرم ۖ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیںحضرت محمد کی ذاتِ اقدس دونوں جہاں کیلئے با عثِ رحمت ہیبنی کریم ۖ نے انسانیت کو صبر و برداشت، عدل و انصاف، عاجزی و انکساری، رواداری ، محبت ، اخوت، بھائی چارے اور امن کا درس دیامقررین نے اس موقع پر حضور پاک ۖ پہ درود و سلام پیش کرتے ہوئے حیات ِ طیبہ کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔آپ ۖ کی حیا ت ِ مبارکہ ہمارے لیئے دین و دنیا میں کامیابی کا عملی نمونہ اور آخرت میں بخشِش کا ذریعہ ہےآج امت ِ مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حقیقی حل اسی ِ صورت ممکن ہے کہ ہم نبی ِ پاک ۖ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائیں حضور پاک ۖ کی حیات طیبہ کی پیروی کر کے ہی ہم معاشرے میں امن، سلامتی اور بھائی چارے کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔اس موقع پر معروف نعت خواں نے ہد یہ نعت پیش کیا۔ تمام شر کا نے ڈھیروں درود سلام کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور ملک و قوم کی سلامتی ،بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی محفل ِ میلاد کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری محترمہ افراح طارق نے سر انجام دیئے ۔ محفل ِ میلاد کے اختتام پر تمام نعت خواں اور شرکا نے اِس متبرک محفل کے انعقاد پر سفیر ِ پاکستان اور پاکستانی سفارت خانے کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حضرت محمد ۖ کی شانِ اقدس میں نعتیہ کلام اور درود پاک کا نذرانہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
