لندن(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ٹیکس کے معاملے میں کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی، تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ رائونڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، نجی شعبے کو زیادہ مواقع دینے کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔حکومتی مالی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ اور مالی و ادارہ جاتی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی، سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ٹیکس بیس وسیع کرنا اور قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے،ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سیلاب اور مشرقِ وسطی کی جنگ سے پاکستانی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مشرقِ وسطی کی صورتحال سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام جائزے مقررہ وقت پر کامیابی سے مکمل کیے ہیں جبکہ کریڈٹ ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ
بریکنگ نیوز
- امریکا کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری
- ہیئر’ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ‘ 3 فرار
- 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن
- مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
- 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش سے متعلق رپورٹس کی وضاحت
- نور شناخت اسپیکر سیریز میں پاکستانی کھانوں اور قومی شناخت پر مکالمہ
- ریاض میں گلوبل امیج ایوارڈز پاکستانی اہم کاروباری شخصیات سر فہرست
- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے پرنسپلز’ وائس پرنسپلز’ ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کی ٹریننگ کی جائیگی
- جناح ہسپتال لاہور میں بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے ایم ایس کی کارروائی
- درپیش بنیادی مسائل کے حل’ بہتر سروس ڈلیوری کیلئے وفاق اور صوبوں کے ترجیحات کویکجا کرناناگزیر : بلا ل اظہر کیانی
- پریشر ہارن کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ
- پاکستان بچانے چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام مصطفی کمال
- نبی کریم ۖ کی آمد کا دن بنی نوع انسان کی تاریخ کا بہترین دن: ڈاکٹرمحمدعلی
- فیول کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی قیمتیں مہنگائی کا طوفان ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں ، شہری بلبلا اٹھے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- ضلعی گورنمنٹ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متحرک ہے’ کارروائی کررہے: ترجمان
- سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہورہی: خبیب الرحمن
- آلودگی پھیلانے والے 37یونٹ مسمار، سموگ سے قبل کریک ڈائون مزید سخت
- ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی
- پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق
