Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
    • طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
    • ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
    • فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
    • سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
    • پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
    • امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
    • لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
    • لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
    • پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
    • عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس یکم اکتوبر کو ہو گی
    • فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، معروف سنیکس یونٹ ،2ملک شاپس بند
    • جبیل میں رائٹرکلب کے زیراہتمام ”اولاد کی تربیت” کے موضوع پر معلوماتی لیکچر
    • یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں غیرقانونی اخراجات کیے جانیکا انکشاف
    • پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، 250 انفورسمنٹ و آڈٹ افسران تعینات ہوںگے
    • امیرجماعت اسلامی کراچی کی میئر کراچی اور چیئرمینز کی مدت میں توسیع کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
    • مسافر کی طبیعت خراب اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں ایمرجنسی
    • سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اصافے کا خاتمہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی ،کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ،6جوان مادر وطن پر قربان  ہوگئے۔ آئی ایس پی آر)کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 بہادر جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہر قیمت پر ملک کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دریں اثناء بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے 3دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پرعزم ہیں۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    فتنہ الہندوستان

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      یمنی فورسز حوثیوں میں شدید جھڑپیں

      ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات

      وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.