لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ امروز بھی کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون سائلہ کا کرایہ دار سے 2 ماہ کا کرایہ نہ ملنے اور میٹر اتارنے کی شکایت پر ایس ایچ او غازی آباد کو شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ اسی طرح بزرگ شہری کی رقم نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او نشتر کالونی کو فوری طور پر رقم دلوانے کی ہدایت کی گئی۔ سوتیلے بھائیوں کا وراثتی جائیداد کا حصہ مانگے پر خاتون سائلہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او راوی روڈ کو سائلہ کو تحفظ فراہم کرنے اور وراثتی جائیداد میں حصہ دلوانے کا حکم دیا گیا۔ فیصل کامران نے شہری کا سابقہ مالک پر مارنے پیٹنے اور چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کا الزام پر ایس ایچ او نولکھا کو حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح شہری کی ٹریول ایجنٹ پر باہر بھیجنے کے سلسلے میں 5 لاکھ روپے خرد برد کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او شاہدرہ کو بعد از تصدیق مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون سائلہ کا سابقہ مالکن پر جھوٹا چوری کا مقدمہ کروانے کی شکایت پر ایس ایچ او شمالی چھائونی کو حقائق جاننے، انصاف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ نجی کوریئر کمپنی کے مالک کا اپنے ملازمین پر 19 لاکھ روپے خرد برد کرنے کی شکایت پر ایس ایچ او ریس کورس کو شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ اور قانونی رہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے۔ شہری ہفتہ میں 6 روز اپنی درخواستوں کے سلسلے میں 01 تا03 بجے سہ پہر میرے دفتر تشریف لائیں۔ اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر بھی شہریوں کی شکایات اور تجاویز سن کر دادرسی کی جا رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
- علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
- موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
- طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
- ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
- فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
- سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
- امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
