Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
    • پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
    • لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
    • شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
    • عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
    • 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
    • علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
    • طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
    • ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
    • فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
    • سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
    • پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
    • امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
    • لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
    • لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر(ای او سی) نے صوبے میں پولیو وائرس کے خلاف حاصل پیش رفت کو برقرار رکھنے اور آنے والی

    خصوصی قومی انسدادِ پولیو مہم (SNID)کے دوران کسی بھی ممکنہ خلا کو ختم کرنے کے لیے اضافی اور مسلسل اقدامات پر زور دیا ہے۔پنجاب ای او سی کوآرڈینیٹر خالد پرویز نے 21 ستمبر سے شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے حوالے سے تمام متعلقہ اضلاع کے ساتھ منعقدہ ریڈینس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم سے قبل تیاریوں کے دوران سامنے آنے والے تمام انتظامی اور آپریشنل خلا فوری طور پر دور کیے جائیں۔اجلاس میں مہم کی مجموعی تیاری، تربیت، مائیکرو پلاننگ اور ڈیش بورڈ رپورٹنگ کا جائزہ لیا گیا۔ بعض اضلاع میں تربیت کے معیار اور تربیتی مواد کی تکمیل سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں فوری طور پر دور کرنے اور مہم ڈیش بورڈ پر 100 فیصد درست اور مکمل رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب نے پولیو کے خلاف ایک حوصلہ افزا صورتحال حاصل کی ہے اور اس وقت صوبے کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی ہیں، تاہم اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ "پنجاب کو صفر پولیو پر برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن آپریشنل خلا کو بند کرنا ہوگا۔ مسلسل نگرانی، معیاری ویکسی نیشن اور مضبوط مہم عملدرآمد ہی ہماری کامیابی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔”ای او سی کوآرڈینیٹر نے بین الصوبائی سرحدوں سے منسلک اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مائیکرو پلانز کا دوبارہ جائزہ لیں، بالخصوص پڑوسی اضلاع اور صوبوں کے ساتھ ہونے والی بین الصوبائی رابطہ کاری کے تناظر میں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران ایسے تمام بچوں کی نشاندہی اور ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے جو نقل مکانی، سفر یا دیگر وجوہات کی بنا پر معمول کی ٹیموں سے رہ جانے کا خدشہ رکھتے ہیں۔خالد پرویز نے خبردار کیا کہ پنجاب سے باہر پولیو وائرس کی موجودگی صوبے میں وائرس کے دوبارہ داخلے کا خطرہ برقرار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں، نقل و حرکت کے راستوں اور موبائل و مہاجر آبادیوں پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔انہوں نے ٹرانزٹ ویکسی نیشن کو آنے والی مہم کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کے ساتھ سفر کرنے والے ہر اہل بچے تک پولیو ویکسین پہنچائی جائے۔خالد پرویز نے مزید کہا کہ بین الصوبائی اور سرحدی علاقوں میں ہم آہنگ اور بیک وقت ویکسی نیشن سرگرمیاں پولیو وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اعلی معیار کی مہم، مکمل تربیت، مثر مائیکرو پلاننگ، درست ڈیش بورڈ رپورٹنگ، مثر ٹرانزٹ ویکسی نیشن اور پڑوسی علاقوں کے ساتھ قریبی رابطہ پنجاب میں پولیو کے خلاف حاصل پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔خصوصی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی، جس کے دوران پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں 1 کتوڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

      BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات

      پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.