(کر ائم رپورٹر) لاہور ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانپنجاب بھر میں 1336 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 710 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 825 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 892 ڈرائیوز، 67 کم عمر ڈرائیور، 485 مسافر اور 163 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 266 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 308 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 92 حادثات میں 99 متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد 89 حادثات میں 109 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1540 متاثرین میں 1236 مرد اور 304 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 233 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم 846 افراد کی اوسط عمر18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 461 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1455 موٹر سائیکلز، 86 آٹو رکشے، 126 کاریں، 28 وین، 17 مسافر بسیں، 25 ٹرک اور 67 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
- علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
- موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
- طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
- ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
- فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
- سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
- امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
