اسلام آباد (بزنس رپورٹر) چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کا دورہ پاکستان، اہم شخصیات سے ملاقاتوں اور مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سردار ظہور اقبال نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا اور مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضال بھٹی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے موثر اقدامات اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مختلف مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے درمیان مضبوط روابط کے فروغ، ان کے مسائل کے بروقت ازالے اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم یورپ اوورسیز پاکستانیوں اور کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور متعلقہ اداروں تک موثر انداز میں پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید بہتر سہولیات کی فراہمی، ان کے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پاکستان کے ساتھ ان کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
- علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
- موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
- طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
- ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
- فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
- سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
- امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
