گوجر خان (بیورو رپورٹ)جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی لائٹ اندرون شہر کے گلی محلوں کی سٹریٹ لائٹ خراب ہونے کے باعث رات کو گلی محلوں میں اندھیروں کا راج جی ٹی روڈ پر لائٹ رات کو نہ ہونے کے باعث سڑک عبور کرنا بھی مسئلہ بن چکا ہے جبکہ رات کی تاریکی میں ضعیف العمر لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا اور مساجد تک جانا بھی مشکل ہو چکا ہے اس حوالہ سے شہریوں نے کہا ہے کہ سٹریٹ لائٹ کا نظام شہر بھر میں اور جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی لائٹ کا نظام خراب پڑا ہے متعدد بار بلدیہ افسران کو اگاہ کیا گیا کہ معاملات کو درست کر کے رات کو سٹریٹ لائٹ کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ راہگیروں کی مشکلات ختم ہو ضعیف المر لوگ باسانی سے ا جا سکیں فل فور سیٹلیٹ لائٹ کے نظام کو بہتر کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے
