راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی تشریح کے معاملات آئینی عدالت کے سپرد کر دئیے گئے 27 ویں ترمیم میں یہ بات واضح کر دی گئی کہ کس عدالت نے کونسے مقدمات کی سماعت کرنی ہے بار میں جاری منصوبوں کے لئے جلد 2 کروڑ روپے جاری کر دئیے جائیں گے وکلا سے میرا رشتہ اور تعلق حکومت یا وزارت کا نہیں بلکہ کالا کوٹ ہماری اصل پہچان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی راولپنڈی میں وکلا سے خطاب میں کیا تقریب سے بار کے صدر سعید یوسف خان نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا آپ کا رشتہ حکومتوں اور وزارتوں کا نہیں ہے کالا کوٹ، کالی ٹائی اور ہمارا یونیفارم ہی ہماری اصل پہچان ہے میری کوشش ہوتی ہے بار کو سیاست سے الگ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے لئے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں سینئر وکلا نئے آنے والوں کے راستے ہموار کریں انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارا کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن اس کے باوجود پہلے اپنے پروفیشن کا تحفظ ہے وکلا یہاں سے نکلتے ہیں بنچ یہاں سے نکلتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا چشمہ گندہ ہوگیا ہے ہم نے قانون کی تعلیم کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کئے ہیں تاکہ اس پروفیشن کی بہتری ہو 10 سال بعد ہمیں محسوس ہوگا کہ آج جو بچیاں اور بہنیں اس طرف آئی ہیں ہم نے سب سے پہلے اپنے گھر کی حفاظت کرنی ہے اور اسکی بہتری ہماری پہلی ترجیح ہے ہمارا مقصد اپنے پیشے کی عزت وقار اور اخلاقی اقدار کا تحفظ ہے ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے گھر کی صفائی و حفاظت کرنا چھوڑ دیا تھا 10 سال بعد سب یاد کریں گے کہ جو اصلاحات ہم نے کیں وہ کتنی سودمند تھیں میں امید کرتا ہوں بار کی تعمیر وترقی کا دور جاری وساری رہے گا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی بار ایسوسی ایشنوں سے مجھے طاقت ملتی ہے ہم نے پی ڈی ایم کے دور میں لائرز پروٹیکشن ایکٹ بنایا وفاقی حکومت بار کونسلوں کی سالانہ گرانٹ اب 80 کروڑ روپے ہے جسکا حساب موجود ہے پنجاب حکومت نے بھی صوبائی بارز کی گرانٹ ڈبل کرکے ایک ارب روپے تک کر دی ہے انہوں نے کہا کہ 26 اور 27 وین آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے 20 سال قبل سیکھا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے کیا حرج تھا پہلے ہی وفاقی آئینی عدالت قائم کر دی جاتی جس میں ہر صوبے کی برابر نمائندگی ہو کسی صوبے سے 4 جج نہیں ہو سکتے ہر صوبے سے 3 اور ایک جج اسلام آباد سے ہو گا پنجاب پر مقدمہ قائم نہیں ہوا کہ یہاں کے ججز نے وزیراعظم کو پھانسی دی آئین کی تشریح کے معاملات کو آئینی عدالت کے سپرد کر دیا گیا وضاحت کے ساتھ27 وین ترمیم میں یہ بات کلیئر کر دی گئی کہ کس عدالت نے کونسے مقدمات کی سماعت کرنی یے اب اس بحث کو مزید الجھانے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وکلا نے کبھی بھی ایک سیاسی جماعت کا ایندھن نہیں بننا بار کے تحفظ اور عزت کے لئے تمام وکلا اکھٹے ہوں گے کچہری چوک ری ڈیزائننگ کے معاملات بغیر کسی شور شرابے کے حل ہوئے آئندہ ہفتے 2 کروڑ روپے ہائیکورٹ بار کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے تاکہ زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل ہوسکیں ہائیکورٹ میں راولپنڈی کے ججز کے لئے لاہور سے امیدواروں سے پہلے کوشش کروں گا بار کے صدر سعید یوسف خان نے کہا کہ ہم صرف ایک وکیل نہیں کالے کوٹ، کالی ٹائی میں ہماری اپنی اپنی وابستگی ہے اپنی نظریاتی جماعتوں سے لیکن اس سے پہلے ہم وکیل ہیں جیل کے اندر اور باہر ہر سائل کو قانون کے مطابق ریلیف ملنا چاہیے چاہے وہ سابق وزیر اعظم ہو یا عام قیدی حوالاتی ہو اسے قانون کے مطابق ریلیف ملنا چاہیے انہوں نے بار آمد پر وفاقی وزیر قانون و انصاف سینٹر اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کیا۔
