راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ چونترہ کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ چونترہ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اشرف کی مدعیت میں 24 اپریل 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ محمد امین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی محمد اشرف کو قتل کردیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے۔
