راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عرفان نامی ملزم کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے رواں سال جنوری میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں 2 کلو 400 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
