اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے تحت حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی جبکہ 60 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوںکی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں، جن میں عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکانٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں، جس میں سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں۔ عازمین کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں تاکہ عازمین حج کسی قسم کی دھوکہ دہی یا مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
