تلہ گنگ (نمائندہ خبریں) تلہ گنگ، صدیق آباد چوک میں تیز رفتار شاہ زور وین حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس*تفصیلات کے مطابق مرغیوں والی شاہ زور وین فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص گاڑی کے نیچیدب کر شدید زخمی ہو گیا ہے ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب اسٹیشن تلہ گنگ سے ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر سِین اسیسمنٹ کے بعد گاڑی کے نیچے دبے شخص کو نکالا اور اس کی حالت کا جائزہ لیا، تاہم متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی نعش کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد زوہیب ولد یحیی خان، عمر 24 سال، سکنہ ڈھلی گاں، تلہ گنگ کے نام سے ہوئی، جسے سر پر شدید چوٹ (Head Injury) آئی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے دورانِ سفر سو جانے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں شاہ زور وین بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔
