اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) دنیا کی سرفہرست نیو انرجی وہیکل برانڈ BYD نے میگا موٹر کمپنی (MMC)کے اشتراک سے پاکستان آٹو شو (PAPS) 2026میں پاکستان میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی متعارف
کرادی۔ نمائش میں الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی پیشکش کے علاوہ ایک نیا برانڈ بھی متعارف کروایا گیا اور ساتھ میںBYD کی مستندایکسیسریز کی وسیع رینج بھی پیش کی گئی، جو گاڑی کے استعمال اور صارفین کے مجموعی تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ نمائش میں BYD Sealion 6 لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی، جو پاکستان میں BYD کی مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی گاڑی ہوگی، جس کی پروڈکشن کمپنی رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔PAPS 2026میں BYD کی مکمل لائن اپ میں BYD Atto 2 شامل ہے، جسے پاکستان کی مقبول ترین الیکٹرک گاڑی قرار دیا گیا ہے، جبکہ BYD Shark 6 کا Anniversary Edition آؤٹ بیک اورنج / نارنجی رنگ میںموجود تھا، اس کے علاوہ BYD Sealion 6 جوکہ پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبل ہونے والیBYD کی پہلی گاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جناب سے لگژری ٹیکنالوجی برانڈ DENZA B8بھی نمائش میں پیش کی گئی ہے۔ یہ تمام گاڑیوں کے ماڈلز پاکستان میں BYD کے بڑھتے ہوئے اعتماد، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے وسیع پورٹ فولیو اور پاکستانی صارفین کے لیے روایتی پیٹرول انجن والی گاڑیوں سے ہٹ کر دستیاب وسیع انتخاب کی عکاسی کرتے ہیں۔BYD Sealion 6 اس پیش رفت میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ گاڑی BYD کی عالمی سطح پر کامیاب Super DM (Dual Mode) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کی دنیا بھر میں 85 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔اس گاڑی میں BYD کا جدید) Super DM-I (Dual Mode Intelligence پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے، جو کہ ایک جدید ترین ہائبرڈ نظام ہے۔ Sealion 6 الیکٹرک ڈرائیونگ کے فوائد کے ساتھ پلگ ان ہائبرڈ سہولت کا امتزاج ہے جو 1,100 کلومیٹر تک کی مجموعی رینج فراہم کرتی ہے۔ Super DM-I کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران بجلی کی طاقت کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی، جبکہ یہ ٹیکنالوجی ضرورت کے مطابق الیکٹرک اور ہائبرڈ پاور کے درمیان خودکار توازن بھی قائم کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بہترین فیول ایفیشنسی یعنی بہتر فیول رینج حاصل ہوتی ہے ، جبکہ گاڑی کی کارکردگی بھی متاثر نہیں ہوتی۔ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں روزمرہ ڈرائیونگ کی عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، جس میں مؤثر الیکٹرک سہولت کے ساتھ طویل سفر کے دوران بیٹری ختم یعنی (رینج اینزائٹی) ہونے کے خدشات بھی کم ہوجاتے ہیں۔اس ماڈل کی مقامی اسمبلی 2026 کی چوتھی سہ ماہی سے شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جو BYDـMMC کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کے ذریعے کمپنی پاکستان میں عالمی نیو انرجی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی سے بڑھ کر ملک میں مقامی پیداواری نیٹ ورک قائم کرے گی۔ یہ پیش رفت پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں ہونے والی وسیع تبدیلی کی بھی عکاسی کرتی ہے، جہاں صارفین کی دلچسپی روایتی گاڑیوں سے بڑھ کر الیکٹرک اور دیگر الیکٹریفائیڈ سفری حل کی وسیع رینج کی جانب بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر BYDپاکستان کے کنٹری ہیڈ لی ژیان (Lei Jian) نے کہا کہ پاکستان میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں نمایاں صلاحیت موجود ہے اور پاکستان میں BYD کی آمد سے کمپنی کاپاکستانی مارکیٹ پر اعتماد مزید بڑھا ہے جس سے صارفین کو نئی ٹیکنالوجی میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ PAPS 2026نمائش کمپنی کی موجودہ ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی وسیع رینج دکھانے کے ساتھ مستقبل کی سمت واضح کرنے کا بھی موقع فراہم کررہی ہے۔ BYD Sealion 6 کی مقامی سطح پر اسمبلی پاکستان میں کمپنی کی طویل مدتی موجودگی قائم کرنے اور ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی نقل و حرکت کی جانب منتقلی میں معاونت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔BYD پاکستان، میگا موٹر کمپنی (MMC) کے نائب صدر برائے سیلز اور اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستانی آٹو موبائل مارکیٹ نے ظاہر کیا ہے کہ صارفین نئی ٹیکنالوجیز اپنانے اور دنیا بھر میں دستیاب جدید سہولیات سے مستفید ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ PAPS میں BYD کی پیش کردہ گاڑیوں کی لائن اپ اسی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں اور پلگ ان ہائبرڈز کے ساتھ BYD گروپ کا نیا لگژری برانڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ BYD Sealion 6 اس ترقی کے سفر کو ایک قدم آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ اس میں مقامی سطح پر پیداوار کو شامل کیا گیا ہے۔ مقامی اسمبلی کی طرف پیش رفت کے ساتھ کمپنی نہ صرف اپنی مصنوعات میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ پاکستان میں جدید سفری سہولیات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔BYDکی گاڑیاں پاکستان آٹو شو (PAPS) 2026میں 18سے 20 ستمبر تک لاہور کے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ PAPS 2026 کے دوران BYD پویلین پر بک کرائے گئے تمام آرڈرز پر مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت پہلے سال مفت سروس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
