Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHAکے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس وزارتِ ہاسنگ و تعمیرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ ہاسنگ و تعمیرات جناب میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کی، جبکہ سیکرٹری ہاسنگ و تعمیرات جناب کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود ، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایف جی ای ایچ اے کے جاری ہاسنگ منصوبوں، حالیہ پیش رفت، کامیاب نیلامی اور مستقبل کے لائح عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیرِ ہاسنگ و تعمیرات نے ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے حالیہ کامیاب نیلامی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی مسلسل اور انتھک محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وزارتِ ہاسنگ و تعمیرات اور ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے ایف جی ای ایچ اے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ ہاسنگ و تعمیرات نے اس اہم پیش رفت پر سیکرٹری ہاسنگ و تعمیرات اور ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اور ایف جی ای ایچ اے کیباہمی تعاون سے ہاسنگ کے شعبے میں اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ تعمیرات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاسنگ اتھارٹی کے کچھ پروجیکٹس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے تھے لیکن اس بار انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا،اور مزید کہاکہ ایف جی ای ایچ اے کے مختلف منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جن میں سیکٹر ایف-14، ایف-15، ڈی ایچ اے کے ساتھ جوائنٹ وینچرمنصوبہ مارگلہ آرچرڈ سمیت دیگر ہاسنگ پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو مزید مثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ،ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان ،فیڈرل منسٹر فار اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا، جنہوں نے نیشنل ہاسنگ پالیسی کی تیاری اور وزارتِ ہاسنگ و تعمیرات سے متعلق اہم امور اور ڈرافٹس اپروو کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں کو ہاسنگ سیکٹر میں پالیسی سازی اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔ وزیرِ ہاسنگ و تعمیرات نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کی حالیہ کامیاب نیلامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سرمایہ کاروں کا ایف جی ای ایچ اے پر اعتماد اس بات کا واضح اظہار ہے کہ اتھارٹی اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور ہاسنگ کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کے موجودہ الاٹیز کو ان کے پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور جن الاٹیز کو پلاٹس الاٹ ہو چکے ہیں، انہیں ترقیاتی کاموں میں مزید پیش رفت کے ساتھ جلد از جلد پلاٹس کا قبضہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔وزیرِ ہاسنگ و تعمیرات نے مزید کہا کہ ویٹنگ لسٹ میں موجود الاٹیز کے لیے نئی ہاسنگ اسکیمیں متعارف کرانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔تاکہ انہیں بھی رہائشی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اسی طرح زیرِ التوا ہاسنگ منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرنے اور انہیں عملی طور پر آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وزارتِ ہاسنگ و تعمیرات اور ایف جی ای ایچ اے باہمی تعاون سے جاری ہاسنگ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے، نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے، الاٹیز کو بروقت سہولیات فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھیں گے

    Khabrain News

      Keep Reading

      کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین

      پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار

      پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.