راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ریسٹورینٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز سے وابستہ تاجر نمائندوں کے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر نارتھ اعجاز احمد سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وفد کی قیادت چودھری محمد نعیم نے کی جبکہ وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر چودھری فاروق، چیئرمین حاجی ممتاز احمد، چودھری زاہد اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر چودھری محمد نعیم نے اعجاز احمد کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ملاقات کے دوران فوڈ سیفٹی اقدامات، ریسٹورینٹس، کیٹررز، سویٹس اور بیکریز سے وابستہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل اور ان کے حل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور کاروباری برادری کے درمیان مثر رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری فوڈ سیفٹی کے حوالے سے مثبت اقدامات میں اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ کاروباری شعبوں سے وابستہ افراد فوڈ سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، تاہم تاجروں کو درپیش حقیقی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر نارتھ اعجاز احمد نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور تاجروں کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی کے اہداف کے حصول کے ساتھ کاروباری برادری کے ساتھ مثر رابطے اور تعاون کو بھی اہمیت دی جائے گی۔وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
