واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔اس قانون کے تحت ایران کے خلاف عائد موجودہ امریکی پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر پابندیوں کا دائرہ بھی بڑھایا گیا ہے۔امریکی ایوانِ نمائندگان نے رواں ہفتے کے آغاز میں پابندیوں کے اس بل کی منظوری دی تھی۔قانون میں روسی حکام، مالیاتی اداروں اور دیگر اداروں پر پابندیاں، جبکہ روس کے توانائی اور تجارتی شعبوں سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ امریکی صدر کو روسی تیل اور قدرتی گیس کے بڑے درآمد کنندگان پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔قرارداد کے تحت 1996 کے ایران سینکشنز ایکٹ میں بھی پانچ سال کی توسیع کی گئی ہے اور تہران پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی اختیار برقرار رکھا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعوی ٰکیا ہے کہ امریکا کے جدید جنگی طیارے اب ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں رہے ہیں اور ٹرمپ کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران امریکا کے جنگی طیارے F-35 اور F-15 کے نقصان کی اطلاعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جنگ کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ دور شروع ہوچکا ہے جب امریکی F-35 اور F-15 جنگی طیارے شکار بنیں گے اور امریکا کو ان کے نقصان کی اطلاع بھی دنیا کو خود دینا پڑے گی۔محمد باقر قالیباف نے امریکی جنگی طیاروں کی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ جو چیز پہلے ایک خوفناک خواب تصور ہوتی تھی وہ اب روزمرہ کی حقیقت بن چکی ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلی عہدیدار عزیز غضنفری نے کہا ہے کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات روکی گئیں تو خطے کے کسی دوسرے ملک کو بھی تیل برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے نائب سیاسی کمانڈر عزیز غضنفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران سے تیل برآمد نہیں کیا جائے گا تو کسی دوسرے ملک سے بھی تیل برآمد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پاسدارانِ انقلاب کی بحری افواج کی مکمل نگرانی میں ہے اور ایران کو اپنی سلامتی اور روک تھام کی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے اس آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول مزید بڑھانا چاہیے۔عزیز غضنفری نے کہا ہے کہ اگر ایران غیر محفوظ ہو گا تو خطے میں کوئی مقام محفوظ نہیں رہے گا اور اگر ایران کے عوام عدم تحفظ میں زندگی گزاریں گے تو خطے کے عوام بھی عدم تحفظ میں رہیں گے۔پاسدارانِ انقلاب کے نائب سیاسی کمانڈر عزیز غضنفری نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی اڈے ناقابلِ استعمال بنا دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان اڈوں کا مقصد خطے کے ممالک اور امریکا کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا، لیکن اب انہیں ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حملوں سے مشرقِ وسطی میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکی میڈیا کو حاصل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کو ایرانی حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ پینٹاگون امریکا کی جانب سے 6 ماہ سے زائد عرصہ قبل شروع کی گئی جنگ کے نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تصاویر میں کویت کے 3 فوجی اڈوں اور سعودی عرب کے 1 ایسے اڈے پر تباہ شدہ عمارتیں اور 1 طیارہ دکھائی دیتے ہیں جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں، ان میں سے بعض اڈوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر مارچ کے اواخر میں ایک E-3 سینٹری نگرانی کرنے والے طیارے کو نقصان پہنچا، جس کی مالیت 27 کروڑ ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان علی زینی وند نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور اسلام آباد معاہدے کی جانب واپسی کے لیے کوششیں اور بین الاقوامی سفارتی ثالثی جاری ہے۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران علی زینی وند نے کہا ہے کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ دوسرا فریق اس معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریوں کی پاسداری کرے۔ایرانی عہدیدار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جس کی منظوری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دی ہے اور سپریم لیڈر نے اس کی توثیق کی ہے، لہذا اسے نظام کا باضابطہ فیصلہ تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فعال سفارت کاری جاری ہے، جس میں صدر کی بھارت اور کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کے اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت بھی شامل ہے۔ایران میں کئی دہائیوں سے جاری مغربی پابندیوں کے بعد مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے لیے باعثِ تشویش ہیں اور تمام حکام اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کیلئے 100فیصد تیار ہے۔ ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق ۔خطرات سے نمٹنے کیلئے 3لاکھ 13ہزار جانثار متحرک کردیئے۔ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور یمنی حوثیوں میں جنگ ختم ہو، لگتا ہیکہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں،نیتن یاہو کی بھڑکائی جنگ سے نکلنے کے لیے شرائط تسلیم کرنا امریکا کے مفاد میں ہوگا۔ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلیگا، امریکا بغیر وجہ مفاہمتی یادداشت معاہدے سے نکلا تو ایران کو حکمت عملی بدلنیکا احساس پیدا ہوگیا، ایران کے بارے میں امریکی صدر کے اندازے اور حساب کتاب غلط ثابت ہوئے۔ محسن رضائی کا مزیدکہنا تھا کہ ایران آج امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف اور امریکی حملوں کا مقابلہ کرنیکے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے، ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ بھی کرلیا ہے،ایران پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈوں اور مفادات کو پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ نشانہ بنائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- گوجرانوالہ، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے اوررشوت دینے والا سی سی ڈی کا جعلی ا نسپکٹر گرفتار
- پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
- بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر،نوٹیفیکشن جاری
- حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ ہے،رانا تنویر
- کراچی مبینہ مقابلے 2 دہشتگرد ایک کار لفٹر ایک ڈکیٹ سمیت 4 ملزمان ہلاک
- صدر آزاد کشمیر کیلئے ن لیگ کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نے کاغذات جمع کروادیے
- پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
- بھارت: باپ نے 5سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھ کر خودکشی کرلی
- کروڑوں کی خورد برد کا الزام’ ڈپٹی رجسٹرار ملتان بنچ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری
- گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
- چاند پر 2 فٹ بال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
- طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
- رائیونڈ :سہولت بازار سٹاف کی جانب سے سٹال پر اجناس کا معیار اور بھائو معلوم کیا جارہا ہے۔
- امریکا میں 3 افراد کے قاتل کو زہریلا انجکشن دیکر موت کی سزا دیدی گئی
- بلوچستان، میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں پہلی بار100 بڑی سرجریز مکمل
- امریکا میں ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم
- ڈئی آئی جی آپریشنز کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد’ شکایات سنیں
- ٹرالر اور ڈالے میں تصادم،2افراد جاں بحق
- 24 گھنٹوں دوران کے پنجاب بھر میں 1346 ٹریفک حادثات 706 افراد ذخمی
- ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
