لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کافوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 41اضلاع ہیں’ جدید اور اعلیٰ ترین گرین الیکٹرو بس پنجاب کے دوردراز علاقوں میں پہلے شروع ہوئی، لاہور میں بعد میں آئی کینسرکے علاج کیلئے چین سے لائی مشین کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعدجنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں لگائی گئی اور علاج بھی شروع ہے’ چائنہ سے لائی ہوئی کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہونگے وزیراعلی مریم نوازشریف کیساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، ترقی میں باقی صوبے پیچھے رہ گئے وزیراعلی مریم نواز شریف نے واضح لیڈ لے لی: ارکان اسمبلی پنجاب ترقی کی سب سے بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے، مریم نوازشریف بہادرباپ کی جرات مند بیٹی ہیں، امن وامان کیلئے شاندار اقدامات کئے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے لئے اتنے بڑے بڑے کام ہوئے مثال نہیں ملتی سیلاب کے دوران وزیراعلی، سینئر وزیر اور دیگر وزرائ مکمل بحالی تک عوام کے درمیان موجود رہے قبضہ گروپوں کے خاتمے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے جرات مندانہ فیصلے کئے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا، ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پر خراج تحسین شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق، جیل منتقل کر کے عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں لاہور19 ستمبر:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کیـملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیاـضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ـارکان اسمبلی نے ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پروزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیاـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق کیا۔سیلاب کے دوران وزیراعلی، سینئر وزیر اور دیگر وزراء مکمل بحالی تک عوام کے درمیان موجود رہے ـ قبضہ گروپوں کے خاتمے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے جرات مندانہ فیصلے کئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادرافواج پر فخرہے، دہشتگرد بچ نہیں پائیں گے۔ قوم کو بہادرافواج پر فخرہے، دہشتگرد بچ نہیں پائیں گے۔
