Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
    • اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی شہری کو پھانسی
    • پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا’ صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
    • کوہاٹ’ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل’ تمام دہشت گرد ہلاک ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
    • بلوچلساتان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک
    • بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں اپنا مذاق بنا بیتھے خواجہ آصف
    • اسحاق ڈار’ عباس عراقچی میں رابطہ’ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
    • کوئٹہ’گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق
    • پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کر دار ادا کرے گا:افغان طالبان
    • جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ
    • جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شر وع کر رہی ہے
    • PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک
    • کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نیکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
    • روس پر امریکی پابندیاں
    • نواز شریف سے ناران میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران ملاقات کررہے ہیں۔
    • دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج
    • PTIاحتجاج اٹک پل موٹرویز جی ٹی روڈ بند کرنے کامنصوبہ
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

    By Khabrain Newsستمبر 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہی ہوگیہے۔ عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا ایک ہی ٹھوس مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود طالبان حکومت کو  دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اگر افغان طالبان حکومت ان وعدوں پر عمل نہیں کرتی تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے بات چیت کر سکتا ہے لیکن دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں کے تقریبا 80 فیصد حملہ آور افغان شہری ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان آنے والی ہر تشکیل میں افغان شہریوں کی موجودگی ہوتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان حکومت سے بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ان کا بلوچستان کی صورتحال پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں، وہ اپنے نظریے کو بندوق کی نوک پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مقف ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر چلایا جانے والا مواد بھی بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے، بھارت ماضی میں پاکستان کی جانب سے عائد ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان عملی طور پر سعودی عرب کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے اور سفارتی سطح پر بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سعودی قیادت کی ضرورت کے مطابق پاکستان حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے، جو دونوں ممالک کے عوام، سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان جذباتی، دیرینہ، تاریخی اور اٹوٹ رشتے سے جڑا ہوا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اِن معاہدوں کے تحت کیے گئے وعدوں اور عزم کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مسلسل سعودی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کے مطابق سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے عزم کے مطابق سعودی عرب کے دفاع کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سلامتی سے متعلق ان کے یہ بیانات 18 ستمبر 2026 کو عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آئے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی مسلسل، انتھک اور انتہائی پرخلوص سفارتکاری کے نتیجے میں طے پائی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز

      جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ

      PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.