راولپنڈی (شاہد ملک سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال کے باوجود راولپنڈی کے بعض ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار تاحال اس حوالے سے متحرک دکھائی نہیں دے رہے، نہ کوئی باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے، نہ حکمت عملی مرتب کی گئی اور نہ ہی کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، جس کے باعث پارٹی کارکنوں میں مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بعض ایم این ایز اور ایم پی ایز نے حالیہ عرصے میں تحریک انصاف کی مختلف احتجاجی سرگرمیوں میں بھی نمایاں شرکت نہیں کی، جس پر کارکنوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ ان کی ہمشیرہ اور وکلا سمیت دیگر افراد آتے رہے ہیں، تاہم راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بعض منتخب نمائندوں کی حاضری انتہائی کم رہی۔ ذرائع کے مطابق محمد بشارت راجہ اور محمد ناصر راجہ سمیت بعض رہنما گزشتہ تین برس کے دوران صرف ایک یا دو مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچے، جبکہ مختلف مواقع پر پارٹی کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کی کال کے باوجود بھی راولپنڈی کے متعدد رہنماں کی شرکت محدود رہی۔پارٹی کارکنوں کے مطابق ایک موقع پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان کی جانب سے بھی ایم پی ایز، ایم این ایز اور پارٹی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود راولپنڈی کے بعض عہدیدار وہاں موجود نہیں تھے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر خیبرپختونخوا، پنجاب کے دیگر علاقوں، کوئٹہ اور آزاد کشمیر سے کارکن اور رہنما پہنچتے رہے، مگر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداروں کی عدم موجودگی محسوس کی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماں کو وفاقی اور صوبائی سطح پر وزارتوں اور مشاورت کی ذمہ داریاں ملیں، تاہم پارٹی پر مشکل وقت آنے کے بعد بعض سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے پریس کانفرنسز کیں یا پارٹی سے فاصلہ اختیار کیا۔ کارکنوں کا مقف ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے میدان میں موجود رہنے والے رہنماں کی تعداد محدود رہی۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سہیل آفریدی کی راولپنڈی آمد کے موقع پر بھی پارٹی کے متعدد مقامی رہنما نمایاں طور پر موجود نہیں تھے، جبکہ خاتون امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیاب طاہر احتجاجی سرگرمیوں اور بیانات میں نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں تاحال 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی نمایاں اجلاس یا منظم سرگرمی سامنے نہیں آئی، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں، تاہم راولپنڈی میں مقامی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں اور تیاریوں کی رفتار پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
- اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی شہری کو پھانسی
- پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا’ صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
- کوہاٹ’ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل’ تمام دہشت گرد ہلاک ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
- بلوچلساتان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک
- بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں اپنا مذاق بنا بیتھے خواجہ آصف
- اسحاق ڈار’ عباس عراقچی میں رابطہ’ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
- کوئٹہ’گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق
- پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کر دار ادا کرے گا:افغان طالبان
- جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ
- جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شر وع کر رہی ہے
- PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک
- کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نیکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
- روس پر امریکی پابندیاں
- نواز شریف سے ناران میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران ملاقات کررہے ہیں۔
- دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج
- PTIاحتجاج اٹک پل موٹرویز جی ٹی روڈ بند کرنے کامنصوبہ
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
