اسلام آباد(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی میں رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا، بحری جہازوں کی آمد و روفت ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل ذرائع ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر رہنمائوں نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطحی مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔وزرائے خارجہ نے یو این کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
بریکنگ نیوز
- ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
- اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی شہری کو پھانسی
- پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا’ صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
- کوہاٹ’ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل’ تمام دہشت گرد ہلاک ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
- بلوچلساتان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک
- بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں اپنا مذاق بنا بیتھے خواجہ آصف
- اسحاق ڈار’ عباس عراقچی میں رابطہ’ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
- کوئٹہ’گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق
- پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کر دار ادا کرے گا:افغان طالبان
- جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ
- جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شر وع کر رہی ہے
- PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک
- کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نیکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
- روس پر امریکی پابندیاں
- نواز شریف سے ناران میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران ملاقات کررہے ہیں۔
- دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج
- PTIاحتجاج اٹک پل موٹرویز جی ٹی روڈ بند کرنے کامنصوبہ
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
