Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرانوالہ، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے اوررشوت دینے والا سی سی ڈی کا جعلی ا نسپکٹر گرفتار
    • پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
    • بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر،نوٹیفیکشن جاری
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ ہے،رانا تنویر
    • کراچی مبینہ مقابلے 2 دہشتگرد ایک کار لفٹر ایک ڈکیٹ سمیت 4 ملزمان ہلاک
    • صدر آزاد کشمیر کیلئے ن لیگ کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نے کاغذات جمع کروادیے
    • پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
    • بھارت: باپ نے 5سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھ کر خودکشی کرلی
    • کروڑوں کی خورد برد کا الزام’ ڈپٹی رجسٹرار ملتان بنچ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری
    • گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
    • چاند پر 2 فٹ بال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
    • طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
    • رائیونڈ :سہولت بازار سٹاف کی جانب سے سٹال پر اجناس کا معیار اور بھائو معلوم کیا جارہا ہے۔
    • امریکا میں 3 افراد کے قاتل کو زہریلا انجکشن دیکر موت کی سزا دیدی گئی
    • بلوچستان، میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں پہلی بار100 بڑی سرجریز مکمل
    • امریکا میں ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم
    • ڈئی آئی جی آپریشنز کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد’ شکایات سنیں
    • ٹرالر اور ڈالے میں تصادم،2افراد جاں بحق
    • 24 گھنٹوں دوران کے پنجاب بھر میں 1346 ٹریفک حادثات 706 افراد ذخمی
    • ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    PTI لانگ مارچ’ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی غیر متحرک

    By Khabrain Newsستمبر 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (شاہد ملک سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال کے باوجود راولپنڈی کے  بعض ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار تاحال اس حوالے سے متحرک دکھائی نہیں دے رہے، نہ کوئی باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے، نہ حکمت عملی مرتب کی گئی اور نہ ہی کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، جس کے باعث پارٹی کارکنوں میں مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بعض ایم این ایز اور ایم پی ایز نے حالیہ عرصے میں تحریک انصاف کی مختلف احتجاجی سرگرمیوں میں بھی نمایاں شرکت نہیں کی، جس پر کارکنوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ ان کی ہمشیرہ اور وکلا سمیت دیگر افراد آتے رہے ہیں، تاہم راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بعض منتخب نمائندوں کی حاضری انتہائی کم رہی۔ ذرائع کے مطابق محمد بشارت راجہ اور محمد ناصر راجہ سمیت بعض رہنما گزشتہ تین برس کے دوران صرف ایک یا دو مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچے، جبکہ مختلف مواقع پر پارٹی کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کی کال کے باوجود بھی راولپنڈی کے متعدد رہنماں کی شرکت محدود رہی۔پارٹی کارکنوں کے مطابق ایک موقع پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان کی جانب سے بھی ایم پی ایز، ایم این ایز اور پارٹی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود راولپنڈی کے بعض عہدیدار وہاں موجود نہیں تھے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر خیبرپختونخوا، پنجاب کے دیگر علاقوں، کوئٹہ اور آزاد کشمیر سے کارکن اور رہنما پہنچتے رہے، مگر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداروں کی عدم موجودگی محسوس کی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماں کو وفاقی اور صوبائی سطح پر وزارتوں اور مشاورت کی ذمہ داریاں ملیں، تاہم پارٹی پر مشکل وقت آنے کے بعد بعض سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے پریس کانفرنسز کیں یا پارٹی سے فاصلہ اختیار کیا۔ کارکنوں کا مقف ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے میدان میں موجود رہنے والے رہنماں کی تعداد محدود رہی۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سہیل آفریدی کی راولپنڈی آمد کے موقع پر بھی پارٹی کے متعدد مقامی رہنما نمایاں طور پر موجود نہیں تھے، جبکہ خاتون امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیاب طاہر احتجاجی سرگرمیوں اور بیانات میں نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں تاحال 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی نمایاں اجلاس یا منظم سرگرمی سامنے نہیں آئی، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں، تاہم راولپنڈی میں مقامی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں اور تیاریوں کی رفتار پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ ہے،رانا تنویر

      ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں 41 اضلاع ہیں مریم نواز

      جعلی ویڈیو وائرل کیس’عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.