Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
    • پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف
    • کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا
    • گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
    • ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی’ غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت
    • فیصل آباد:شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراداغواء
    • شمالی کوریا نے جوہری حیثیت ختم کرنے کی عالمی قرارداد مستردکر دی
    • گھر میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
    • مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
    • وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
    • دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
    • کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
    • شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
    • غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
    • امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
    • میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فیس بک لائیو پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں لاہور سمیت دیگر اضلاع اور مختلف ممالک سے بھی شہریوں کی فون کالز موصول ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس جرائم کے ساتھ جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی متحرک ہے۔پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے 2023 سے اب تک 2542 جانور ریسکیو کیے۔ فیصل کامران نے کہا کہ فریکچر ٹانگ والے شیر کے بچے کو ریسکیو کرکے علاج بعد ازاں وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ جانوروں پر تشدد اور انہیں لڑوانا جرم ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جانوروں پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔جانوروں پر ظلم دیکھیں تو پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو اطلاع دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ناکوں پر ہراساں کیے جانے کی شکایت 15 پر درج کرائیں اور شہری خاموش نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سود خوری کے خلاف جاری کارروائیوں کو سراہا۔دریں اثنا لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے MDCAT امتحانات کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے لاہورکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی ڈیوٹیز کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی مراکز کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز کی سکیورٹی بھی چیک کی۔فیصل کامران نے امتحانی ہالز کے اطراف تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے لارنس روڈ امتحانی مرکز کی سکیورٹی چیک کی۔اسی طرح فیصل کامران نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، جیل روڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین امیدواروں کی سہولت کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ فیصل کامران نے کیتھولک چرچ مال روڈ،چرچ آف پاکستان ڈایوسِس نیلا گنبد اور نولکھا میں موجود گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے چرچز انتظامیہ سے ملاقات اوران کے ساتھ سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے موقع پر پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عبادت گاہوں کے اردگرد گشت اور ناکہ بندی مزید مثر بنانے پر زور دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ اور نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع

      میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں

      قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.