اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کے تحت 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اداروں کی عمارتیں مختلف شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ ادارے اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول G-6، F-6، F-7، G-7، G-8، G-9، G-10، G-13، I-9، I-10، H-9، ترنول، سنجانی، سِہالہ، مالپور، بری امام اور راول ڈیم میں واقع ہیں۔
حکام کے مطابق ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ دیگر اسکول اور کالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ بعض اداروں میں آن لائن کلاسز اور واٹس ایپ کے ذریعے اسائنمنٹس کا انتظام کیا جائے گا۔
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں مجوزہ احتجاجی مظاہروں اور لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا حصہ ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری بھی اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

