Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
    • مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید
    • مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
    • احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق مگر پرامن ہونا چاہیے ،کاروبار زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے:راجہ پرویز اشرف
    • اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
    • ملک بھر کے منتخب 115اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
    • پٹرول 4 روپے 61 پیسے فی لٹرمہنگا ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر سستا
    • عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور
    • کرپشن الزامات’ چین نے 2 سینئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع سو ارب کے فنڈ جاری
    • صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
    • پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
    • پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
    • جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
    • بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
    • پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حوثیوں کا سعودیہ پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صنعائ، واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)یمن میں حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی مزید  بڑھ گئی، حوثیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 28 فضائی حملے کیے ہیں۔حوثیوں کے الزامات کے بعد سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی اتحاد کے مطابق ینبع سمیت مغربی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوششیں بھی ناکام بنا دی گئی ہیں۔دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی تیل برآمدات اور بحیرہ احمر میں سمندری آمدورفت بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں اپنے سرکاری ملازمین کے طائف اور ینبع کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے بھی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ادھر امریکی میڈیا پر دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر یمن میں حوثیوں کے خلاف حملے کا حکم دیا تھا تاہم حملے سے قبل ہی اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کارروائی رکوا دی تھی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں امریکا کو شامل ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے پینٹاگون کو حملے کی تیاری کی ہدایت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے حملے کی تیاری مکمل کر لی تھی، کمانڈروں نے اہداف کی فہرستیں منظور کر لی تھیں، طیاروں پر بم بھی لوڈ کیے جا رہے تھے۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں موجود متعدد افراد ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث پہلے ہی دبا اور مشکلات کا شکار امریکی فوج کو حوثیوں کے خلاف ایک اور محاذ میں شامل کرنے کے مخالف تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق اسی دبائو کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور حوثیوں کے خلاف حملہ روک دیا۔
    فضائی حملے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

      مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید

      مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.