اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں روانڈاـپاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستانی وفد روانڈا کے حکام اور کاروباری نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان افریقا اکنامک کونسل کے سرپرست اعلیٰ سفیر حمید اصغر خان کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔فورم کے دوران زراعت، ادویات، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کے دستیاب مواقع بھی زیر غور آئیں گے۔پاکستان اور روانڈا کے درمیان بڑھتا ہوا اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے لیے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
